ہوتے سب فیصلے بھلے کے لیے
ہوتے سب فیصلے بھلے کے لیے
ہم اگر آتے مشورے کے لیے
لوگ بیساکھیوں پہ آئے ہیں
چال میری سدھارنے کے لیے
کنڈیاں بیچ دیں کواڑوں کی
ایک تالا خریدنے کے لیے
ہم نے پوچھا تھا بس پتہ تیرا
آ گیا گاؤں چھوڑنے کے لیے
کرنا تھا فیصلہ اگر خود ہی
کیوں بلایا تھا مشورے کے لیے
بزم خوباں سے اٹھ کے آیا ہوں
آپ کے ساتھ بیٹھنے کے لیے
خود کو کرتا ہوں با وضو پہلے
تیرے بارے میں سوچنے کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.