ہم سفر ہم نشیں دلدار سے ملتا جلتا
ہم سفر ہم نشیں دلدار سے ملتا جلتا
کوئی ہوگا نہ مرے یار سے ملتا جلتا
رب کی تخلیق میں ہے سب سے انوکھا تارہ
کوئی تارہ نہیں دم دار سے ملتا جلتا
ہے زباں ایسی کہ دل چیر کے رکھ دیتی ہے
آپ کا لہجہ ہے تلوار سے ملتا جلتا
ایک بھی وعدہ وفا ہوتا نہیں ہے اس کا
میرا محبوب ہے سرکار سے ملتا جلتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.