عمر بھر یا دو گھڑی کا ساتھ ہو
عمر بھر یا دو گھڑی کا ساتھ ہو
جب تلک ہو خوشدلی کا ساتھ ہو
ہے وہ تنہائی کہ مجھ کو چاہیئے
ساتھ پھر چاہے کسی کا ساتھ ہو
کتنی آسانی سے رخصت ہو گئے
جیوں ابھی کا بس ابھی کا ساتھ ہو
ہم فرشتوں کا تصور کیوں کریں
آدمی کو آدمی کا ساتھ ہو
دوست آسانی سے مر جاؤں گا میں
بس تری چارہ گری کا ساتھ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.