زندگی بھر کے لئے ساتھ تمہارا ہوتا
زندگی بھر کے لئے ساتھ تمہارا ہوتا
ہم نے چاہا تھا کہ اک تو ہی ہمارا ہوتا
تیرے ہاتھوں میں اگر ہاتھ ہمارا ہوتا
پھر خسارے پہ بھلے ہم کو خسارہ ہوتا
چھوڑ کر خود کو ترے پاس چلا آتا میں
تو نے اک بار اگر دل سے پکارا ہوتا
تیرگی تیرے شبستاں کی مٹا دیتے ہم
ہاتھ میں کوئی دیا کوئی ستارا ہوتا
دو قدم ساتھ اگر چلتے زمانے سے جدا
مجھ پہ احسان مری جان تمہارا ہوتا
ساری دنیا کو کہیں طاق پہ ہم رکھ دیتے
تیری جانب سے اگر کوئی اشارہ ہوتا
لب و رخسار مرے ہاتھ سے سجتے تیرے
اپنے ہاتھوں سے ترا چہرہ سنوارا ہوتا
ہم نے روکا بھی نہیں اس لیے اس کو فیصلؔ
وہ تو اپنا بھی نہ تھا کیسے ہمارا ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.