Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ چیخ چیخ کے ہر پل دہائی دیتی ہیں

نحریر جاوید

یہ چیخ چیخ کے ہر پل دہائی دیتی ہیں

نحریر جاوید

MORE BYنحریر جاوید

    یہ چیخ چیخ کے ہر پل دہائی دیتی ہیں

    تمہاری سوچیں مجھے کب رہائی دیتی ہیں

    وہ سامنے ہو تو کچھ بھی نظر نہیں آتا

    وہ بولتا ہو تو باتیں دکھائی دیتی ہیں

    مسافتوں کی صعوبت سے جب بکھر جاؤں

    تو ماں کی باتیں ہی مجھ کو اکائی دیتی ہیں

    نہ جانے کس کا بسیرا ہے دل کے کمرے میں

    میں چپ رہوں بھی تو چیخیں سنائی دیتی ہیں

    وہ جب ہو دور تو مصرع بھی غیر ممکن ہے

    وہ جب ہو پاس تو غزلیں سجھائی دیتی ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے