Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چھتیں گھروں کی اڑی ہیں تو دیکھتے ہو کیا

آصف ثاقب

چھتیں گھروں کی اڑی ہیں تو دیکھتے ہو کیا

آصف ثاقب

MORE BYآصف ثاقب

    چھتیں گھروں کی اڑی ہیں تو دیکھتے ہو کیا

    ہوائے تند کی تحریر پڑھ رہے ہو کیا

    ہوا میں کس کی پکاریں ہیں کس کے نوحے ہیں

    سنو گے غور سے سنتے ہو سن رہے ہو کیا

    جو کھو گیا مری بکھری ہوئی کتابوں سے

    اسی حنائی سے کاغذ پہ تم لکھے ہو کیا

    تمام نور کے سانچوں کو ساتھ لے کے مٹے

    دیے کے رنگ میں اے میرے دل بجھے ہو کیا

    تمہیں تو دیکھ کے شرمندہ ہو گیا ثاقبؔ

    دلوں کی مصلحتوں کے تم آئنے ہو کیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے