مجھے جب تک ترے دیدار کا موقع نہیں ملتا
مجھے جب تک ترے دیدار کا موقع نہیں ملتا
مرے دل کو سکوں کا ایک بھی لمحہ نہیں ملتا
قدم رک جاتے ہیں اکثر مرے دوراہے پر گویا
کبھی منزل نہیں ملتی کبھی رستہ نہیں ملتا
بہت افراد ملتے ہیں زمانے میں مگر جاناں
تمہارے بعد کوئی بھی مجھے تم سا نہیں ملتا
مری قسمت میں کاتب نے خیانت ہی لکھی ہے سو
مری محنت کا پھل مجھ کو کبھی پورا نہیں ملتا
جنوں اخلاص قربانی مروت اور بیزاری
محبت کر محبت سے بھلا کیا کیا نہیں ملتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.