تکمیل مناظر میں ابھی کوئی کمی ہے
تکمیل مناظر میں ابھی کوئی کمی ہے
اس آنکھ کے پانی میں نمک ہے کہ نمی ہے
اک شام کے چہرے پہ سفیدی کا ہے سایہ
اک صبح کے ہونٹوں پہ شفق خوب جمی ہے
میں اب بھی کسی راہ کی مٹی کا بھرم ہوں
وہ اب بھی کسی رنج کے لمحے میں تھمی ہے
میں جس کے لیے صاحب انکار بنا ہوں
اس شخص کی پلکوں میں قیامت کی خمی ہے
اس زیست کے ناٹک کا یہ مقسوم ہے باسطؔ
اس پار خوشی ہے تو پھر اس پار غمی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.