خود کو تباہ کر لیا اک کاروبار میں
خود کو تباہ کر لیا اک کاروبار میں
میں مدتوں اداس رہی انتظار میں
شامل نہیں ہوئی میں کسی جیت ہار میں
بس سادگی رہی ہے مرے اختیار میں
رسوائیوں سے مجھ کو ڈرانا فضول ہے
پہلے ہی خاک ہو چکی ہوں تیرے پیار میں
کم عمر سے ہی مجھ کو کمانے کا شوق تھا
سو آبلے ہی ملتے گئے اس خمار میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.