حسن تیرا جو اس پہ قہر بنا
حسن تیرا جو اس پہ قہر بنا
بے سکوں سا یہ سارا شہر بنا
خوش نگاہی سے تیری جام بنا
سرد مہری سے تیری زہر بنا
وہ جو اینٹیں نظر نہیں آتیں
ان سے تنہائیوں کا شہر بنا
تب ہی پہنچے گی یہ کنارے پر
چاہے جیسی بھی ہو تو لہر بنا
یہ لے آنکھیں مری اور اس کا عکس
اے مصور تو اب نہ ٹھہر بنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.