جذبات میں شدت کا اثر اب بھی وہی ہے
جذبات میں شدت کا اثر اب بھی وہی ہے
آنکھوں میں مری شام و سحر اب بھی وہی ہے
گو اب وہ ملاقات کی صورت نہیں باقی
در پردہ عنایت کی نظر اب بھی وہی ہے
تم بھول گئے ہو تو ہمیں بھی نہیں کچھ یاد
ہاں اک خلش شوق مگر اب بھی وہی ہے
منزل پہ پہنچ کر بھی ہوں تسکیں سے بہت دور
بیتابیٔ تحریک سفر اب بھی وہی ہے
ظلمات شب غم میں کوئی فرق نہ آیا
پابندیٔ امید سحر اب بھی وہی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.