بارہا پکارا تھا وہ مگر نہیں آئے
بارہا پکارا تھا وہ مگر نہیں آئے
ہم نشیں نہیں آئے ہم سفر نہیں آئے
جب سے تیری یادوں نے دل میں گھر بنایا ہے
خوشگوار ہو کر ہم اپنے گھر نہیں آئے
کہہ رہے ہیں مجھ سے وہ جا کے لوٹ آئیں گے
وہ جو آنے والے تھے لوٹ کر نہیں آئے
میں بھی اک مصور ہوں تو بھی ہے غم دنیا
پھر بھی تیری دنیا کو چھوڑ کر نہیں آئے
دربدر ہمیں بھٹکے ہر جگہ ہمیں ٹوٹے
ہم کسی کے دل کو بھی توڑ کر نہیں آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.