اک بت مجھے بھی گوشۂ دل میں پڑا ملا
اک بت مجھے بھی گوشۂ دل میں پڑا ملا
واعظ کو وہم ہے کہ اسی کو خدا ملا
حیرت ہے اس نے اپنی پرستش ہی کیوں نہ کی
جب آدمی کو پہلے پہل آئنہ ملا
خورشید زندگی کی تمازت غضب کی تھی
تو راہ میں ملا تو شجر کا مزا ملا
مجھ سے بچھڑ کے یوسف بے کارواں ہے تو
مجھ کو تو خیر درد ملا تجھ کو کیا ملا
دن بھر جلائیں میں نے امیدوں کی مشعلیں
جب رات آئی گھر کا دیا تک بجھا ملا
یارب یہ کس نے ٹکڑے کیے روز حشر کے
مجھ کو تو گام گام پہ محشر بپا ملا
ماضی سے یوں تو مجھ کو عقیدت رہی مگر
اس راستے میں جو بھی نگر تھا لٹا ملا
دشت فراق میں وہ بصیرت ملی ندیمؔ
جو مجھ سے چھن گیا تھا وہی جا بجا ملا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.