خود کو لاتے ہی نہیں جو کسی مشکل کے قریب
خود کو لاتے ہی نہیں جو کسی مشکل کے قریب
وہ پہنچ ہی نہیں پاتے کبھی منزل کے قریب
اپنے آگے جو ہر اک شخص کو کمتر سمجھے
میں نہیں بیٹھتی ایسے کسی قابل کے قریب
دوست اس کو ہی مقدر کا لکھا کہتے ہیں
کشتیاں ڈوب گئیں جو تری ساحل کے قریب
اتنے اچھے بھی نہیں ہوتے ہیں تنہائی میں لوگ
جتنے اچھے نظر آتے ہیں یہ محفل کے قریب
مونیکاؔ سب کو اجازت نہیں دیتی اس کی
مونیکاؔ سب کو بساتی ہی نہیں دل کے قریب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.