سر نیاز وہ سودا نظر نہیں آتا
وہ جیسا پہلے تھا ویسا نظر نہیں آتا
وہ رات تھی تو بسر ہو گئی بہر صورت
اگر یہ دن ہے تو کٹتا نظر نہیں آتا
یہ کس کی اوٹ میں جلتے رہے رتوں کے چراغ
کسی گلی میں اجالا نظر نہیں آتا
رکوں تو حجلۂ منزل پکارتا ہے مجھے
قدم اٹھاؤں تو رستہ نظر نہیں آتا
ہوا میں روئی کے گالوں کی طرح اڑتا ہے
مجھے وہ قول کا پکا نظر نہیں آتا
نجیبؔ چار طرف نفرتوں کی ٹھاٹھیں ہیں
چڑھا ہوا ہو تو دریا نظر نہیں آتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.