Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نہ تیرا ہے نہ میرا ہے یہ ہندستان سب کا ہے

ادے پرتاپ سنگھ

نہ تیرا ہے نہ میرا ہے یہ ہندستان سب کا ہے

ادے پرتاپ سنگھ

MORE BYادے پرتاپ سنگھ

    نہ تیرا ہے نہ میرا ہے یہ ہندستان سب کا ہے

    نہیں سمجھی گئی یہ بات تو نقصان سب کا ہے

    ہزاروں راستے ڈھونڈے گئے اس تک پہنچنے کے

    مگر پہنچے ہوئے یہ کہہ گئے بھگوان سب کا ہے

    جو اس میں مل گئیں ندیاں وہ دکھلائی نہیں دیتیں

    مہا ساگر بنانے میں مگر احسان سب کا ہے

    حقیقت آدمی کی کھل گئی بس ایک جھٹکے میں

    جو لا وارث پڑا ہے دھول میں سامان سب کا ہے

    ذرا سے پیار کو دنیا کی ہر جھولی ترستی ہے

    مقدر اپنا اپنا ہے مگر ارمان سب کا ہے

    ادےؔ جھوٹی کہانی ہے سبھی راجا و رانی کی

    جسے ہم وقت کہتے ہیں وہی سلطان سب کا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے