اہل دانش مصلحت کے سائبانوں میں رہے
اہل دانش مصلحت کے سائبانوں میں رہے
بس ہمیں اہل جنوں کھاتے ہوئے پتھر چلے
اقتدار مے کدہ کی کشمکش رندوں میں تھی
بات اتنی تھی کہ جس پر شہر میں خنجر چلے
وہ جو آئے ساتھ آیا اک جہان رنگ و بو
وہ چلے تو ساتھ ان کے سیکڑوں منظر چلے
کیوں ہماری صاف گوئی سے قیامت ہو بپا
محفل یاراں سلامت ہم تو اپنے گھر چلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.