کم سنی سے آشنا ہے ریت سے
کم سنی سے آشنا ہے ریت سے
دل تو اب بھی کھیلتا ہے ریت سے
میں ترے گھر کی حفاظت کیا کروں
میرا اپنا گھر بنا ہے ریت سے
آپ تو صحرا کے رہنے والے ہیں
آپ کو کیا مسئلہ ہے ریت سے
لے گیا تھا ساتھ جو دریا کبھی
سب بر آمد ہو رہا ہے ریت سے
اور کیا دوں میں محبت کا ثبوت
دیکھ میرا سر بھرا ہے ریت سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.