Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زمیں پہ چاند اترتا دکھائی دیتا ہے

یش تریویدی

زمیں پہ چاند اترتا دکھائی دیتا ہے

یش تریویدی

MORE BYیش تریویدی

    زمیں پہ چاند اترتا دکھائی دیتا ہے

    مجھے یہ خواب ہمیشہ دکھائی دیتا ہے

    میں جس کے ہجر میں سگریٹ جلائے بیٹھا ہوں

    دھوئیں میں اس کا ہی چہرہ دکھائی دیتا ہے

    جو تم نے آج یہ بندی لگائی ہے اس کا

    مقام چاند سے اونچا دکھائی دیتا ہے

    پہن لے جو بھی پہننے کو دل کرے تیرا

    تو ہر لباس میں اچھا دکھائی دیتا ہے

    تو تھک گئی ہے تو کندھے پہ میرے سر رکھ لے

    سفر یہ عشق کا لمبا دکھائی دیتا ہے

    میں یشؔ کے بارے میں اتنا بتائے دیتا ہوں

    یہ ویسا ہے نہیں جیسا دکھائی دیتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے