یہ کس جانب میں چلتا جا رہا ہوں
یہ کس جانب میں چلتا جا رہا ہوں
نہ منزل ہی نہ رستہ جانتا ہوں
جہاں سے لوٹ کر آیا نہ کوئی
میں ایسے مرحلے پر آ گیا ہوں
سکون دل کہیں ملتا نہیں ہے
میں یوں ہنگام ہستی میں پڑا ہوں
میں کیسے منع کر سکتا کسی کو
میں خود ہی اس بلا میں مبتلا ہوں
کبھی دیکھا نہیں خود اپنے اندر
میں اپنی ذات سے نا آشنا ہوں
رضاؔ جنگ آزمائی یوں ہوئی اب
میں خود اپنے مقابل آ گیا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.