اس نے جو اپنے خواب کا اظہار کر دیا
اس نے جو اپنے خواب کا اظہار کر دیا
میں نے بھی اس کے سپنے کو ساکار کر دیا
اس کو نصیب ہو گئیں دنیا کی نعمتیں
اپنے کو جس نے صاحب کردار کر دیا
اتنے ہی حوصلے سے بڑھے راہ میں قدم
دنیا نے جتنا راستہ دشوار کر دیا
منزل کے راستے کو سبھی ڈھونڈتے رہے
ہم نے دلوں میں راستہ ہموار کر دیا
آنسو بہا بہا کے اثرؔ عمر کٹ گئی
اشکوں نے میرے شعروں کو دم دار کر دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.