Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

راہ کو جو آسان بنا دے وہ منزل کیا منزل ہے

جمیل ملک

راہ کو جو آسان بنا دے وہ منزل کیا منزل ہے

جمیل ملک

MORE BYجمیل ملک

    راہ کو جو آسان بنا دے وہ منزل کیا منزل ہے

    ہر منزل سے آگے یارو اپنے شوق کا حاصل ہے

    جس کو درد کا درماں سمجھا وہ بھی درد بھرا دل ہے

    اتنے درد پہ بھی یہ دنیا کتنے پیار کے قابل ہے

    باہر سے آواز یہ آئے تم ہی مسیحا ہو اپنے

    میرے اندر شور بپا ہو دل ہی اپنا قاتل ہے

    کچھ منزل پر جا سستائے کچھ راہوں میں بیٹھ گئے

    کوئی کسی کا بھید نہ جانے اپنی اپنی منزل ہے

    ہم کو انساں اور خدا کے فرق پہ کتنی وحشت تھی

    دیکھا تو اس دوراہے پر اپنی ذات ہی حائل ہے

    نادانوں کو دے دیتی ہے دنیا فرزانوں کا نام

    وہ ہی دیوانہ کہلائے جو بھی عشق میں کامل ہے

    رنگ محبت رنگ ابد ہے پھول ہوں میں مہکار ہے تو

    دائم قائم رونق ہستی تیری میری محفل ہے

    طوفانوں سے ڈر جائیں تو ساحل سے طوفان امڈیں

    موجوں کو پتوار بنا لیں تو ہر موج ہی ساحل ہے

    مشکل کو آسان سمجھ کے ہم ہر عقدہ کھولیں گے

    اپنی فکر جمیلؔ کریں وہ سہل بھی جن کو مشکل ہے

    مأخذ :

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے