Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کچھ اس لیے بھی مجھے آئنہ پسند نہیں

ثناء اللہ ظہیر

کچھ اس لیے بھی مجھے آئنہ پسند نہیں

ثناء اللہ ظہیر

MORE BYثناء اللہ ظہیر

    کچھ اس لیے بھی مجھے آئنہ پسند نہیں

    میں صاف گوئی میں بھی انتہا پسند نہیں

    ہم اس سے خیر کی امید کیا رکھیں جس کو

    دیے سے ربط نہیں اور ہوا پسند نہیں

    تمام عمر پڑاؤ پہ کاٹنا ہوگی

    سفر کا شوق ہے اور راستہ پسند نہیں

    مرا خلوص کہ اس کی جگہ پہ کٹ رہا ہوں

    وہ شاخ جس کو مرا گھونسلہ پسند نہیں

    تمہارے سامنے سچ بولنے سے رک گئے ہیں

    ہمیں بتاؤ تمہیں اور کیا پسند نہیں

    یہ اور بات کہ دل میں جگہ نہ دیں گے اسے

    مگر وہ شخص ہمیں اب بھی نا پسند نہیں

    ظہیرؔ اس کو بچانا ہے ڈوبنے سے مجھے

    وہ دوست جس کو مرا تیرنا پسند نہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے