کٹی زیست ساری اکیلے اکیلے
کٹی زیست ساری اکیلے اکیلے
پڑی ہم پہ بھاری اکیلے اکیلے
ملا ہی نہیں کوئی ہم کو سفر میں
سفر تو ہے جاری اکیلے اکیلے
سلیقہ نہ آیا جب اڑنے کا ہم کو
شجر پر گزاری اکیلے اکیلے
جلو تم بھی اس آگ میں ساتھ میرے
ہو کیوں بے قراری اکیلے اکیلے
یہ گلشن یہ گھر اور یہ دنیا ہماری
تمہیں نے سنواری اکیلے اکیلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.