Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جو اس طرف سے مسلسل بہاؤ آئے گا

سید نوید حیدر جعفری

جو اس طرف سے مسلسل بہاؤ آئے گا

سید نوید حیدر جعفری

MORE BYسید نوید حیدر جعفری

    جو اس طرف سے مسلسل بہاؤ آئے گا

    یہ بند کچا ہے اس میں کٹاؤ آئے گا

    ابھی سے راہ میں رکنے کی جستجو کیسی

    سفر طویل ہے آگے پڑاؤ آئے گا

    رہو گے بزم میں بالقصد دور گر ہم سے

    تعلقات میں اس سے کھچاؤ آئے گا

    وہ آ گیا ہے نا اک بار ہی بلانے پر

    کہا تھا پہلے ہی اس کو بلاؤ آئے گا

    کھڑے اصولوں کی خاطر ہوئے ہو اچھا ہے

    مگر سمجھ لو یہ تم پر دباؤ آئے گا

    اضافی زر کی طلب جتنی بڑھتی جائے گی

    ہماری قدروں میں اتنا گراؤ آئے گا

    نویدؔ بھیجو اسے کیک اور گلدستہ

    یہ بھول جاتے ہو کب رکھ رکھاؤ آئے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے