Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

انساں کے ساتھ جسم کا سایہ نہ جائے گا

حیات شیخ پوروی

انساں کے ساتھ جسم کا سایہ نہ جائے گا

حیات شیخ پوروی

MORE BYحیات شیخ پوروی

    انساں کے ساتھ جسم کا سایہ نہ جائے گا

    اب کوئی بھی چراغ بجھایا نہ جائے گا

    جانا ہے جس کو اٹھ کے مرے سامنے سے جائے

    نظروں سے اب کسی کو گرایا نہ جائے گا

    ہم آئنہ صفات ہیں چلمن صفت نہیں

    دل میں جو ہے وہ ہم سے چھپایا نا جائے گا

    واجب ہے اس لیے بھی یہ غسل سفر کہ ہم

    جاتے ہیں واں جہاں سے پھر آیا نہ جائے گا

    کوئی خبر تو دے کہ نشانے پہ ہم بھی ہیں

    اس کا پھر ایک تیر بھی ضائع نہ جائے گا

    پہلے نگاہ کیف میں ساقی ڈبو اسے

    ورنہ یہ جام ہم سے اٹھایا نہ جائے گا

    مہماں وہ ہوگا بحر‌ تکلف مرا تو پھر

    ایسے میں ہم سے گھر کو سجایا نہ جائے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے