Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک دن یہ خبر چھوڑ جاؤں گا میں

فرحان عالم قیصر

ایک دن یہ خبر چھوڑ جاؤں گا میں

فرحان عالم قیصر

MORE BYفرحان عالم قیصر

    ایک دن یہ خبر چھوڑ جاؤں گا میں

    زندگی کا سفر چھوڑ جاؤں گا میں

    اپنی پرواز پر ضبط کیسے کروں

    تنگ آکر یہ گھر چھوڑ جاؤں گا میں

    جو ملا ہے یہیں سے ملا اس لئے

    جو بھی پایا ادھر چھوڑ جاؤں گا میں

    ان کے آنسو بہیں گے مرے نام پر

    عشق کا وہ اثر چھوڑ جاؤں گا میں

    میرا حاصل یہ مصرعے ہیں اور علم ہے

    سو غزل کا ہنر چھوڑ جاؤں گا میں

    جس نظر سے وہ دیکھیں جہاں میرے بعد

    ایک ایسی نظر چھوڑ جاؤں گا میں

    سخت مشکل ہے قیصرؔ جہاں چھوڑنا

    اس جہاں کو مگر چھوڑ جاؤں گا میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے