یہ جو اس آسماں میں تارے ہیں
یہ جو اس آسماں میں تارے ہیں
ان میں سے پانچ چھ ہمارے ہیں
آپ کے واسطے ندی دلکش
آپ اندر نہیں کنارے ہیں
یہ جو ٹوٹے تو خواب ٹوٹیں گے
آپ کی آنکھ کے جو تارے ہیں
بچپنا بیچتا ہوا بچہ
لے لو لے لو چنے کرارے ہیں
ایک کا تاج اتارنے کے لیے
جانے کتنوں کے سر اتارے ہیں
آپ کے پاس جتنے ہیں اشعار
اتنے اشعار میں نے مارے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.