Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آج ہواؤں نے بتلائی بات پرانی پھولوں کی

چیتن آنند

آج ہواؤں نے بتلائی بات پرانی پھولوں کی

چیتن آنند

MORE BYچیتن آنند

    آج ہواؤں نے بتلائی بات پرانی پھولوں کی

    خوشبو میں ہی چھپی ہوئی ہے ایک کہانی پھولوں کی

    کانٹوں کو کانٹے مت سمجھو ان کا بھی سمان کرو

    قدرت نے ان کو بھی دی ہے ایک نشانی پھولوں کی

    ملتی ہے جب دھوپ تبھی تو ہنستے ہیں مسکاتے ہیں

    تب ہی تو جا کر ہوتی ہے شام سہانی پھولوں کی

    جتنا مسلو گے تم ان کو خوشبو ہی خوشبو دیں گے

    ویرتھ نہیں جاتی ہے دنیا میں قربانی پھولوں کی

    جب جب ہنستے ہیں شاخوں سے توڑ زمانہ لیتا ہے

    تیاگ سمرپن ہے ان کا یا ہے نادانی پھولوں کی

    کانٹے ہوتے پاس نہیں تو کون حفاظت کرتا پھر

    کون سمجھتا کیا مشکل ہے کیا آسانی پھولوں کی

    ہنسنا دیکھا کھلنا دیکھا ان کا مسکانا دیکھا

    لیکن اس دنیا میں کس نے پیڑا جانی پھولوں کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning

    Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

    بولیے