مریض عشق ہوں ہرگز نہ اب دوا دینا
مریض عشق ہوں ہرگز نہ اب دوا دینا
مجھے دعا کی ضرورت ہے بس دعا دینا
میں رو دیا کہ انیسی مزاج تھا میرا
انہیں یہ چاہ تھی دیکھو تو مسکرا دینا
اگر یہ عشق نہیں ہے تو اور پھر کیا ہے
بس ایک وعدے کی خاطر گلا کٹا دینا
ہم اپنے گھر میں اکیلے ہیں اک زمانے سے
کوئی ہمارا ملے تو ہمیں بتا دینا
ہمیں رلانے کا یہ بھی عجب طریقہ ہے
ہمارے سامنے اک قہقہہ لگا دینا
ہمارا اشک کوئی پوچھنے نہیں آیا
کہا سبھی نے ضرورت ہو تو بتا دینا
وفا شعار تھے ہانیؔ وفا شعار رہے
ہمارے بس میں نہیں تھا انہیں بھلا دینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.