زبان و قلب و نظر میں مچل رہا ہے جھوٹ
زبان و قلب و نظر میں مچل رہا ہے جھوٹ
بڑے سلیقے سے سچ کو نگل رہا ہے جھوٹ
نہ کوئی شرم نہ کوئی جھجھک نہ ڈر کوئی
بڑے تپاک سے منہ سے نکل رہا ہے جھوٹ
جہاں بھی دیکھیے بازار ہو یا ہو محفل
لبادہ اوڑھ کے اب سچ کا چل رہا ہے جھوٹ
جہاں پہ ہونی تھی بس سچ کی پرورش مشتاقؔ
وہاں بھی دیکھیے اب پھول پھل رہا ہے جھوٹ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.