آپ سے دل ربا محبت ہے
آپ سے دل ربا محبت ہے
اور بے انتہا محبت ہے
تم نے سب کچھ تو کر کے دیکھ لیا
اب مرا مشورہ محبت ہے
پہلے پہلے تو ایسا لگتا تھا
نام بھی آپ کا محبت ہے
میرے سینے پر اپنی انگلی سے
اس نے پھر لکھ دیا محبت ہے
اور پھر ایک دن اچانک ہی
اس نے یشؔ کہہ دیا محبت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.