خدائی رو بہ رو ہوگی دلوں کے راز کھولیں گے
خدائی رو بہ رو ہوگی دلوں کے راز کھولیں گے
شعوری گفتگو ہوگی دلوں کے راز کھولیں گے
اب اس ترک تعلق پر کسی کو کیا دلائل دیں
یہ چادر جب رفو ہوگی دلوں کے راز کھولیں گے
ابھی دشت جنوں دیکھا نہ ہی ہم نے محبت کی
کسی کی آرزو ہوگی دلوں کے راز کھولیں گے
کسی بھرپور عورت کے سہولت کار تھے ہم بھی
یہ نیکی سرخ رو ہوگی دلوں کے راز کھولیں گے
جہان خیر و شر میں تجربہ کیسا رہا اپنا
خدا سے گفتگو ہوگی دلوں کے راز کھولیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.