روشنی رات میں دلاسہ ہے
روشنی رات میں دلاسہ ہے
آنکھ رونے کے ماسوا کیا ہے
کوئی کتنا اداس ہو جائے
خیر اپنا تو سبز کاسہ ہے
میرے بالوں سے کھیلتی لڑکی
اب کے دل میں خیال کس کا ہے
ہم زمینی پرند ہیں اور وہ
آسمانوں پہ آتا جاتا ہے
آپ چاہیں تو کیا نہیں ممکن
آپ کا تو سبھی سے ناتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.