اب آئنہ ہے چند سوالوں کے آس پاس
اب آئنہ ہے چند سوالوں کے آس پاس
چاندی دکھائی دیتی ہے بالوں کے آس پاس
سورج کے چاروں اور زمیں گھومتی ہے اور
میں گھومتا ہوں اس کے خیالوں کے آس پاس
مدت ہوئی ہے مے سے بھی توبہ کئے ہوئے
پر تشنگی پڑی ہے پیالوں کے آس پاس
خوشبو تلاشتا ہوں شکاری نہیں ہوں میں
بے چینی گھومتی ہے غزالوں کے آس پاس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.