متفق کل ہوں اور آج نہیں
متفق کل ہوں اور آج نہیں
ایسا قطعاً مرا مزاج نہیں
یوں ترا انتظار کرتے ہیں
جیسے کوئی بھی کام کاج نہیں
میری چپ انتقام ہے میرا
جان لیجے یہ احتجاج نہیں
بے وفائی تو ان کی خصلت ہے
خصلتوں کا کوئی علاج نہیں
اب لقب اور ڈھونڈیے کوئی
ہم کسی طور بھی سماج نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.