جو حق پرست ہیں ان کا رواج ہوتا ہے (ردیف .. ن)
جو حق پرست ہیں ان کا رواج ہوتا ہے
جہاں ہو ظلم وہیں احتجاج ہوتا ہے
اسیر رہنے دو ہم کو ہمیں رہائی نہ دو
بھلا غلام کبھی سر کا تاج ہوتا ہے
تمہارا لہجہ بہت نا پسند ہے ہم کو
تمہارا لہجہ بڑا بد مزاج ہوتا ہے
ہر ایک شخص میں کمیاں تلاشتے ہو تمہیں
سواے اس کے کوئی کام کاج ہوتا ہے
ترے علاج کا خرچہ میں خود اٹھاتا مگر
منافقت کا مرض لا علاج ہوتا ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.