Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آپ کے مکتب میں آ کے رو دئے

شبنم کارداری

آپ کے مکتب میں آ کے رو دئے

شبنم کارداری

MORE BYشبنم کارداری

    آپ کے مکتب میں آ کے رو دئے

    مار اس ڈنڈے کی کھا کے رو دئے

    منہ دکھا کے رونے میں آئی جو شرم

    تولیے میں منہ چھپا کے رو دئے

    روئیں تنہا یہ نہیں بھاتا ہمیں

    چار چھ کو ہم رلا کے رو دئے

    بے سبب رونے کو جو چاہا کبھی

    پیاز کا بھرتا بنا کے رو دئے

    جس گھڑی ڈیڈی نے مارا چپ رہے

    سامنے امی کے آ کے رو دئے

    جیسے منہ میں رکھ لیا شعلہ کوئی

    پان میں چونا لگا کے رو دئے

    پانچ کو پڑھنے لگے اب کانچ وہ

    ماسٹر عینک گنوا کے رو دئے

    دی سزا چوروں کو اللہ پاک نے

    جوتے مسجد میں چرا کے رو دئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے