ایک دکھ انتہائی ہے مجھ کو
ایک دکھ انتہائی ہے مجھ کو
اچھی لگتی جدائی ہے مجھ کو
ہو گیا ہوں میں اپنا ہی دشمن
کس نے پٹی پڑھائی ہے مجھ کو
میں تو قائل تھا صرف پانی کا
آگ تم نے دکھائی ہے مجھ کو
مجھ کو آنا نہیں تھا اس جانب
یہ گھٹا کھینچ لائی ہے مجھ کو
یعنی اچھا نہیں میں ہو سکتا
پھر تری یاد آئی ہے مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.