بات اب بھی کہیں دبی ہے کوئی
بات اب بھی کہیں دبی ہے کوئی
ہے اندھیرا یا روشنی ہے کوئی
چھوڑ کر کیوں گیا مجھے آخر
اس کی مرضی یا بے بسی ہے کوئی
جی رہا ہوں میں اب بنا اس کے
سوچتا ہوں یہ زندگی ہے کوئی
لوگ آواز تک نہیں سنتے
ناؤ منجدھار میں پھنسی ہے کوئی
دفن ہوتے ہیں روز خواب نئے
یہ غریبی بھی تشنگی ہے کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.