بت کدوں میں نہ کچھ خانقاہوں میں ہے
بت کدوں میں نہ کچھ خانقاہوں میں ہے
آج سب کچھ ہماری نگاہوں میں ہے
دم میں ان ظلمتوں کا بھرم کھول دوں
ایسی تابش بھی میری نگاہوں میں ہے
زندگی میں ابھی وہ نزاکت کہاں
میں نے مانا لچک تیری باہوں میں ہے
ہے بجا ان کی چوکھٹ پہ درماندگی
ماسوا بھی محبت کی راہوں میں ہے
رقص بسمل سے اٹھتے ہیں طوفاں جہاں
تیرا ہندیؔ انہیں رقص گاہوں میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.