Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سارے موسم تو گئے خشک بنا کر مجھ کو

خاقان خاور

سارے موسم تو گئے خشک بنا کر مجھ کو

خاقان خاور

MORE BYخاقان خاور

    سارے موسم تو گئے خشک بنا کر مجھ کو

    تو بہاروں کا خدا ہے تو ہرا کر مجھ کو

    دیر سے گم ہوں میں بچپن کے گھنے جنگل میں

    لے گئی تتلی کہاں ساتھ اڑا کر مجھ کو

    جل رہا ہوں میں ترے ہاتھ میں مشعل کی طرح

    تو بھی گھر جائے گا ظلمت میں بجھا کر مجھ کو

    جب تعلق ہی نہیں کوئی مرا ساحل سے

    چاہے لے جائے جہاں لہر بہا کر مجھ کو

    زرد پڑ جائے گی رنگت مری پل دو پل میں

    کیا ملے گا تجھے کمرے میں سجا کر مجھ کو

    خود بہ خود سوکھ کے گر جاؤں گا خاورؔ میں بھی

    ایک دن اور نہ ٹہنی سے جدا کر مجھ کو

    مأخذ :

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے