Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ناخدا کو نہ پکارا یہ خطا لے ڈوبی

کوثر رضوی

ناخدا کو نہ پکارا یہ خطا لے ڈوبی

کوثر رضوی

MORE BYکوثر رضوی

    ناخدا کو نہ پکارا یہ خطا لے ڈوبی

    ہم کو طوفان میں خود اپنی انا لے ڈوبی

    ہیں صلیبوں پہ کبھی اور کبھی تیروں کا ہدف

    ہم وفادار تھے تو ہم کو وفا لے ڈوبی

    جو کبھی غیر کے آنگن کو ضیا دے نہ سکے

    ان چراغوں کو زمانے کی ہوا لے ڈوبی

    اس کی زلفوں میں گرفتار ہوئے ہیں کتنے

    ہائے دیوانوں کو زنجیر بلا لے ڈوبی

    کرنے آئے تھے محبت کے مریضوں کا علاج

    خود طبیبوں کو مریضوں کی ادا لے ڈوبی

    راہ میں چھوڑ کے مجھ کو وہ بھٹکتا ہی رہا

    دیکھو ظالم کو مری آہ و بکا لے ڈوبی

    اس بلندی پہ تھا میں ہو گئی دنیا حاسد

    مجھ کو کوثرؔ یہ مری فکر رسا لے ڈوبی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے