کوئی دکھ بڑا دکھ نہیں ہے
کوئی دکھ بڑا دکھ نہیں ہے
جو سمجھو یہ کیا دکھ نہیں ہے
وہاں پر بناؤں گا کٹیا
جہاں جابجا دکھ نہیں ہے
کسی کے نہ ہونے کا دکھ ہے
مگر وہ مرا دکھ نہیں ہے
تجھے فون کر کے کسی دن
کہوں گا ترا دکھ نہیں ہے
ترے ساتھ ہنسنا نہیں اب
ترا کربلا دکھ نہیں ہے
چراغ محبت ہوں میرا
یہ چلتی ہوا دکھ نہیں ہے
مرے سر پہ ہے ماں کا سایہ
مجھے اے خدا دکھ نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.