کام آئی نہیں دوا مجھ کو
کام آئی نہیں دوا مجھ کو
آپ دیتے رہو دعا مجھ کو
اس نے کمزوریوں پہ ہنس ہنس کر
کتنا مضبوط کر دیا مجھ کو
چارہ گر نے اٹھا دیے ہیں ہاتھ
تو ہی دے اب کوئی دوا مجھ کو
ہر طرف روشنی کروں گا میں
چاند کہتی ہے والدہ مجھ کو
میرے سب راز جان کر اس نے
کتنا مجبور کر دیا مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.