اور بھی بہترین ہوتا ہے
اور بھی بہترین ہوتا ہے
رشتوں میں جب یقین ہوتا ہے
نا سمجھ ہوتا ہے وہ اتنا ہی
جو بھی جتنا ذہین ہوتا ہے
سانپ پلتے ہیں اس میں بھی کتنے
دل بھی اک آستین ہوتا ہے
میں اگر بول بھی دوں ٹھیک ہوں میں
ماں کو تھوڑی یقین ہوتا ہے
جس کے چہرے پہ مسکراہٹ ہو
اس کا ہر دن حسین ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.