ضبط نظر کے نام فقط مات آئی ہے
ضبط نظر کے نام فقط مات آئی ہے
آنکھوں کے امتحان کی جب رات آئی ہے
اتنی حسین اپنے مقدر میں کیوں نہیں
بالکل وہی جو دل میں ترے بات آئی ہے
پانی بھی اس کے پاؤں کو چھو کر ہے پر سکوں
دریا کے پاس حسن کی سوغات آئی ہے
دانستہ آج پھر وہ اسی راہ آ گیا
جیسے اسے بھی یاد ملاقات آئی ہے
جب سامنے وہ آیا انا جانے کیا ہوئی
مغرور دل کے سامنے اوقات آئی ہے
اس نے شکست دی بھی تو ایسے وقار سے
جیسے مرے نصیب میں سوغات آئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.