اک سکوں سا ملا آخری وقت میں
اک سکوں سا ملا آخری وقت میں
عشق ثابت ہوا آخری وقت میں
آنکھ سے اشک بہنے لگے خود بہ خود
خط جو ان کا پڑھا آخری وقت میں
سنگ دل نے سنی ہی نہیں کیا کریں
دے کے دیکھی سدا آخری وقت میں
ظلم جو ڈھا رہے تھے جوانی کے وقت
یاد آیا خدا آخری وقت میں
دو جہانوں کے مالک نہ آیا کوئی
کام تیرے سوا آخری وقت میں
تو بھی قیصرؔ بہت رو لیا عمر بھر
اب ذرا مسکرا آخری وقت میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.