ہنستے ہوے لمحات کا دل ڈوب رہا ہے
ہنستے ہوے لمحات کا دل ڈوب رہا ہے
یہ سلسلہ جیسے مرے پہلو سے چلا ہے
جانا ہے مجھے بھی اسی منزل پہ زمانے
لیکن مرا رستہ ترے رستے سے جدا ہے
رفتار میں ایسی بھی کہاں سست روی تھی
پیچھے تھا جو میلوں وہ مجھے آن ملا ہے
برسا نہ کسی سمت سے کھل کر کوئی بادل
اک حبس سا موسم میں بدستور جو تھا ہے
جانا تو تھا اوروں کی طرح اس کو بھی اک روز
اس بات کا غم ہے کہ وہ بے وقت گیا ہے
کچھ دیر ہوئی روشنی لیکن کسے معلوم
ٹوٹا تھا جو تارا وہ کہاں جا کے گرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.