گفتگو میں روانی ہوتی ہے
گفتگو میں روانی ہوتی ہے
جب تمہاری کہانی ہوتی ہے
شعر لگتے ہیں مجھ کو پھل جیسے
اس طرف باغبانی ہوتی ہے
مشعل یاد جلتی ہے اکثر
رات ہر اک سہانی ہوتی ہے
عشق میں دل کبھی نہیں لگتا
موت کی یہ نشانی ہوتی ہے
خط ترے روز پڑھتا رہتا ہوں
آئے دن خوں فشانی ہوتی ہے
یہ بڑھاپے میں جان پایا ہوں
ناتواں کیوں جوانی ہوتی ہے
شاعری کچھ نہیں بجز اس کے
روح کی ترجمانی ہوتی ہے
زندگی ہوتی ہے قضا مقصودؔ
موت ہی زندگانی ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.